جوڈیشل کمشن نہ بنا تو سڑکوں سے نہیں جائیں گے: عمران خان

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ 2013ء کا الیکشن نواز شریف نے دھاندلی کے ذریعے جیتا تھا۔ نواز شریف کے پاس اب دو ہی راستے بچے ہیں کہ یا تو وہ فوری طور پر جوڈیشل کمشن قائم کرکے دھاندلی کی تحقیقات کا آغاز کریں کیونکہ دوسرا راستہ اگر تحریک انصاف نے اختیار کر لیا تو نواز شریف حکومت نہیں کر سکیں گے۔ حکومت ہمیں سڑکوں پر نہ جانے دے بلکہ مذاکرات کیلئے ٹیبل پر پہنچے کیونکہ ہم پُرامن رہنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف اچھی طرح جان لے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہم اںصاف کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے۔ حکومت اگر چاہے تو 48 گھنٹے میں جوڈیشل کمشن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 2013ء کے الیکشن کا احتساب چاہتی ہے۔ پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ 2013ء کا الیکشن دھاندلی شدہ تھا۔ اگر مسلم لیگ (ن) 2013ء کا انتخاب جیتی تھی تو سٹے آرڈر کے پیچھے کیوں چھپے بیٹھی ہے۔ حکمران عوام کو مزید پاگل نہیں بنا سکتے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کے الزام میں رانا ثناء اللہ کو جیل میں ڈالا جائے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور نے دھاندلی والوں کو الوداع کہہ دیا۔ تحریک انصاف اپنا حق لینے کیلئے نکل آئی ہے، باقی سب مُک مُکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے گو نواز گو کے نعرے لگواتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے فیصلہ دے دیا کہ یہ کل بھی عمران خان کا تھا اور آج بھی ہے۔ جب تھیلے کُھلیں گے تو اصلیت قوم کو پتہ چل جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جمہوری طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ عوام کا یہ سمندر عمران خان کے حکم پر جاتی امراء بھی جا سکتا ہے۔ لاہور والوں نے ایک دن دھاندلی کی حکومت کو باہر پھینک دینا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب لاہور جاگ جاتا ہے تو ڈکٹیٹر بھاگ جاتا ہے۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/250154#sthash.8Bg5zXN5.dpuf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.