رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

لاہور   :   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں رانا ثنااللہء کی روح بھی پھٹکی تو گلی گلی احتجاج ہوگا ۔۔ سابق وزیر قانون نے بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔۔ کہتے ہیں شیخ صاحب سن لیں لاہور ہی میں موجود ہوں۔

دلچسپ اور شعلہ بیانی میں شیخ صاحب کا کوئی ثانی نہیں، آج بھی انہوں نے رانا ثنااللہ پر خوب نشتر برسائے۔ ترکی بہ ترکی جواب دینے میں رانا ثنااللہ بھی کم نہیں، سابق وزیر قانون نے جہاں یہ بتایا کہ وہ لاہور میں ہی ہیں وہیں یہ بھی کہہ گئے کہ شیخ صاحب اپنی بات پر عمل کرنا بھی سیکھیں۔

حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ، فریقین کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے تاہم کشیدگی کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.