پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

 

اسلام آباد   :   راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیدیا ہے، خصوصی عدالت نے موٹروے انٹرچینج ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکار قتل کیس میں اشتہاری قرار دیا۔

جہلم کے قریب موٹر وے للا انٹرچینج پر دس اگست دو ہزار چودہ کو پولیس کی گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکار قتل کے دہشت گردی کے مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت کے جج چوہدری عبدالقیوم نے کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اشتہار جاری ہوئے ایک ماہ ہو چکا ہے لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی اور نہ انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے لہٰذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو باضابطہ اشہتاری قرار دیدیا۔

اسی مقدمہ میں ملوث ایک سو دس ملزمان میں سے چھیہتر کی ضمانت کی درخواستیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ہیں جبکہ دیگر کارکنوں کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ دس اگست کو  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے میں جاں بحق ہونے والوں کے یوم شہداء کے موقع پر احتجاج کیا جا رہا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.