لاہور : لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران دو کم سن بچوں سمیت تین افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے دعویٰ کے مطابق دو بچے ایمبولینسز جب کہ ایک شخص نے رکشے میں دم توڑ دیا۔
محکمہ صحت کے مطابق شاہدرہ میں راستہ نہ ملنے پر 3 مریض دم توڑ گئے، مشیر صحت کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے ایمبولینس کو راستہ نہیں دیا،سلمان رفیق کے مطابق 17دن کی سدرہ چلڈرن اسپتال نہ پہنچنے پر دم توڑ گئی۔
ہلاکتوں سے متعلق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے ہلاکتوں سے متعلق پارٹی مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ میں ایمبولینس روکنے کی اطلاعات غلط ہیں، ایمبولینس میں بچے کی لاش تھی، اسے راستہ دیا گیا، دوسری جانب محکمہ صحت نے کہا کہ جوڑے پُل پر رکشہ میں سوار مریض جاں بحق ہوا، امانت دل کا مریض تھا، راستہ نہ ملنے پر دم توڑ گیا، ایمبولینس روکنے سے17دن کی بچی،15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تینوں مریضوں کو شاہدرہ سے ایمبولینس کے ذریعے اسپٕال لے جایا جا رہا تھا لیکن احتجاج اور راستے بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا اور تینوں افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے پی ٹی آئی کیخلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔
Leave a Reply