ایس ایس جی ضرارکمپنی آپریشن،5دہشتگردجہنم واصل،آئی ایس پی آر

 

پشاور  :  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سی جاری بیان کے مطابق پشاور اسکول میں پاک فوج کا کلیرنس آپریشن جاری ہے، ایس ایس جی ضرار کمانڈوز نے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے تین بلاکس کو کلیئر کرا لیا گیا ہے، جب کہ باقی حصہ کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چھ میں سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جب کہ اسکول میں موجود ایک دہشت گرد کو مخصوص بلاک تک محدود کر دیا گیا اب آپریشن کا آخری حصہ جاری ہے۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم طالبان کے عمر خالد خراسانی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کے ساتھ آرمی اسکول کا فضائی دورہ بھی کیا۔کور کمانڈر پشاور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.