پشاور اسکول قومی سانحہ،وزیراعظم،آرمی چیف،عمران خان ہنگامی طورپر پشاورپہنچ گئے

 

 

پشاور : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان قومی سانحہ اور پشاور میں ہونے والی تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور حملے پر ہنگامی طور پر پشاور روانہ  پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم  اور آرمی چیف براہ راست آپریشن سے متعلق نگرانی کریں گے۔

 

پشاور میں ہونے والے قومی سانحہ اور تاریخ کی بدترین دہشت گردی پر  ہر  درد مند دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اتنے بڑے سانحہ پر  معصوم بچوں کی شہادتوں نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وزیراعظم نے موقع کی نزاکت اور اندوہناک سانحہ پر  فوری طور پر پشاور پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اسلام آبادمیں نہیں بیٹھ سکتا، یہ میرانقصان ہے،قوم کانقصان ہے۔

 

وزیراعظم نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کانشانہ بننےوالےمیرےبچےہیں، میں یہاں چین سے نہیں بیٹھ سکتا، دہشت گردوں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثاربھی وزیر اعظم کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پانسگ آؤٹ تقریب کیلئے کوئٹہ میں موجود تھے، اپنی مصروفیات ترک کرکے ہنگامی طور پر پشاور پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پشاور روانہ ہوگئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.