پشاور اسکول قومی سانحہ ، پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ملتوی

 

اسلام آباد  :   سانحہ پشاور کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

پشاور میں دہشتگردوں کے اسکول پر حملے اور 100 سے زائد شہادتوں کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ملتوی کردیئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سانحہ پشاور پروزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے ہیں، جب کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور عمران خان بھی پشاور میں موجود ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.