3دہشت گرد مارےجاچکےہیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

 

پشاور   :   خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آرمی اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں100 سے زائد بچے شہید ہوگئے جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 23 بچوں کی لاشیں موجود ہیں، جب کہ سی ایم ایچ میں 40 بچے زخمی ہیں اور 60 بچوں کی لاشیں موجود ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ایف سی کی وردیوں میں ملبوس ہوکر آرمی اسکول میں داخل ہوئے۔ فوج کا آرمی پبلک اسکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے دو دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے جب کہ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.