صحافیوں کا متاثرہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ،ہر آنکھ اشکبار

 

پشاور  :  پاک فوج کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو قومی سانحہ میں متاثر آرمی پبلک اسکول کا معائنہ کرایا گیا، اس موقع پر متعدد صحافی بھی اپنے جذبات اور آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رو پڑے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ صحافیوں کی ٹیموں کو اسکول کے وہ حصہ دیکھائے گئے جہاں وحشی دہشت گردوں نے ننھے نننھے پھولوں پر قیادت ڈھائی،  وحشت و بربریت کے مناظر دیکھنے کے بعد ہر آنکھ بھر آئی۔

اسکول کا یہ وہ آڈیٹوریم ہے جہاں گزشتہ روز دہشت گردوں نے یہاں خون کی ہولی کھیلی ۔ کئی چاند چہرے روشن آنکھیں ، معصوم کلیاں خاک و خون میں لتھڑ گئیں ۔ فرش پر جا بجا بکھرا ہوا خون لہو رنگ میں ڈوبی کاپیاں ، ٹوٹا ہوا فرنیچر ، جلی ہوئی کرسیاں ، طلباء کے بستے ، ٹوٹے ہوئے گملے ، گولیوں سے چھلنی دیواریں ، ہر طرف ایک تباہی و بربادی اور خونچکاں منظر ہے۔ دہشت گردوں کی وحشت و بربریت نے وہ داستان رقم کی گئی کہ حیوانیت کا سر بھی شرم سے جھک جائے، جانے وہ کیا مخلوق تھی کہ اسے پانچ چھ سال کے بچوں پر بھی ترس نہ آیا۔

دیواریں، دروازیں اور شہیداء کی چیزیں جابجا گزری قیامت کی داستاں رقم کر رہی تھی، فرش پر خون، دیواروں پر خوش چیزوں پر خون غرض ہر چیز لہو لہو نظر آئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.