سانحہ پشاور،دہشتگردوں کے زیراستعمال موبائل سم خاتون کے نام نکلی

 

بہاول پور  :  سانحہ پشاور کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،وحشی دہشت گروں کے زیر استعمال موبائل سم حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی۔

بہاولپور کے علاقے حاصل پور غریب آباد کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال سم شازیہ نامی خاتون کے نام تھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شازیہ سمیت دیگر تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقامی نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز کا عملہ شامل تفتیش کرلیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.