سانحہ کوٹ رادھا کشن، بھٹہ مالک سمیت 59 ملزمان قصور وار قرار

 

لاہور : سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تفتیش مکمل کرلی گئی، پولیس نے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیا، بھٹہ مالک سمیت 59 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

کوٹ رادھاکشن ميں مسيحی جوڑے کو زندہ جلانے کے کيس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ميں ہوئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش مکمل کرکے 225 صفحات پر مشتمل حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس چالان میں بھٹہ مالک سمیت 59 ملزمان کو قصور وارٹھہرايا گيا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو طلب کرلیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.