بھارت سے مذاکرات بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے ،پاک فوج افغانستان کے اندر جا کر آپریشن نہیں کرے گی:سرتاج عزیز

 

 

مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دور کا آغاز تو ہوالیکن بد قسمتی سے چل نہیں سکے ،اُنہوں نے اس تاثر کو رد کردیاکہ پاکستان کی مسلح افواج پڑوسی ملک افغانستان کے اندر جاکرشدت پسندوں کے خلاف آپریشن کریں گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ویزا پالیسی سمیت قیدیوں کی رہائی پر بھی مذاکرات ہونے چاہیے کیونکہ بھارت کی جیلوں میں کئی ایسے قیدی موجود ہیں جو کہ سزائیں پوری کر چکے ہیں لیکن انہیں پھر بھی وطن واپس نہیں بھیجا جارہا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کی سرحد مشترکہ ہونے کے باوجود بھی مسائل حل نہیں ہو پارہے،متعدد علاقائی مسائل اور عالم مسائل کی وجہ سے بھارت سے مذاکرت نہیں ہو پا رہے جبکہ سیاسی مسائل بھی ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج افغانستا ن کے اندر جا کر آپریشن نہیں کرے گی بلکہ افغان آرمی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خود آپریشن کرے گی۔
سرتاج عزیز نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.