پاکستان عوامی تحریک کی شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی

 

 

اسلام آباد : اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک نے شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء احمد رضا قصوری نے بھی شرکت کی، ریلی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی، ریلی زیرو پوائنٹ سے آبپارہ چوک تک گئی، جہاں مقررین احمد رضا قصوری، خرم نواز گنڈا پور اور عمر ریاض عباسی کا کہنا تھا کہ پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے، دینی قائدین نے دہشت گردوں کیخلاف فتویٰ جاری کردیا ہے اور ہم سانحہ پشاور کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، شہدائے پشاور کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

شرکاء کا کہنا تھا کاش ہم اپنے بھائیوں کی مدد کر سکتے، ریلی میں پی اے ٹی کی خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے، ان کا کہنا تھا سانحہ پشاور کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ریلی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی عصمت اللہ نیازی کی سربراہی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی ملزم نہ پکڑا جس سکا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.