پشاور میں اسی سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

 

 

 

پشاور: پشاور سانحے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ اسکول کے قریب رہائشی علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
دہشت گردی کے شکار آرمی پبلک سکول کے گردونواح میں صبح سویرے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے گرینڈ سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران اہلکاروں نے دکانوں اور گھروں کی بھی تلاشی لی اور لوگوں کے کوائف جمع کئے۔
آپریشن بہاری کالونی،آبشار کالونی اور کبابیان میں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں افغان مہاجرین، قبائلی اور مقامی افراد شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے آپریشن کے ذریعے  دہشت گردوں کی مدد کرنے والے افراد کا کھوج لگایا جارہاہے۔ جبکہ قبائلی علاقے سے ملحقہ دیہات میں بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.