کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن اور گلشن بونیر میں کارروائی کرکے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن اور گلشن بونیر میں چھاپہ مار کر 8 تخریب کار پکڑ لیے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوا ہے۔
Leave a Reply