نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی پانچ سو کے وی کی لائن ٹرپ ہوگئی۔ کےالیکٹرک کا نظام بھی بیٹھ گیا۔ پاورہلانٹس میں فنی خرابی سے پورے کراچی کو بجلی معطل ہے۔
کراچی میں رات تین بجے سے بند ہونے والی بجلی نو گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گھارو، حب، ٹنڈوجام سمیت دیگرپاورپلانٹس پر بحالی کام جاری ہے۔
کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جانےسے حیدرآباد اور جامشوروسمیت کئی اضلاع میں گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق شدید دھندکے باعث نیشنل ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔ جسے جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Leave a Reply