Breaking News

دشمن ملک کے اندر ہے، قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حصہ ڈالے، چوہدری نثار

 

کبھی بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بنایا، شہری ہلاکتوں کا خدشہ نہ ہوتا تو پورا میرانشاہ تباہ کیا جاسکتا تھا، قوم کو احساس ہونا چاہئے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، یہ سرحد پر لڑی جانیوالی جنگ نہیں، دشمن ملک کے اندر موجود ہیں، وقت آگیا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ ڈالے، 90 فیصد مدارس دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث نہیں، تخریب کاری سے منسلک مدرسوں کو تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاک فوج اسلامی اور ذمہ دار فوج ہے، کبھی بھی بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بنایا، فوج نے اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کو بھی ذمہ داری سے اپنے ملک پہنچایا، کوششوں کے باوجود دوسری طرف سے تشدد میں کمی نہ آئی، عام شہریوں کو ٹارگٹ کرنا ہوتا تو میران شاہ میں کرتے،

فوج عام حالات میں بھی غیر مسلح افراد کو نشانہ نہیں بناتی۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم احساس کرے ہم حالت جنگ میں ہیں، یہ سرحدوں پر لڑی جانیوالی جنگ نہیں، دشمن ملک کے اندر ہیں، وقت آگیا ہے اب پوری قوم جنگ میں حصہ ڈالیں، فوج کئی سالوں سے دہشت گردوں سے جنگ لڑرہی ہے، دہشت گردی سے متعلق اطلاع کیلئے ایمرجنسی نمبر جاری کررہے ہیں، معلومات دینے والوں کے نام خفیہ رکھے جائیں گے، عوام کو اپنے دائیں بائیں نظر رکھنا ہوگی، سب سے بڑی انٹیلی جنس عوام کی طرف سے ہوتی ہے۔

وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ صبح جی ایچ کیو میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر میٹنگ ہوئی، جوائنٹ ایکشن گروپ کا اجلاس صبح 11 بجے سے جاری ہے، پرسوں کمیٹی کی سفارشات قوم کے سامنے رکھیں گے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلاکر ایک میز پر آچکی ہیں، قوم بھی دہشت گردی کیخلاف متحد ہوجائے، ڈی پی اوز حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کریں، ایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں اجنبی افراد پر نظر رکھیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ تمام بڑےعلماء نے دہشت گردی کی مذمت کی، پاکستان کے 90 فیصد سے زائد مدارس دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث نہیں، جو ملوث ہیں انہیں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، مدارس قوم اور دین کی بڑی خدمت کررہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90 فیصد مدارس حکومت کے ساتھ ہیں، تمام مدارس پر بلا وجہ تنقید درست نہیں اس سے نقصان ہوگا، علماء کی میٹنگ کیلئے کل وزیراعظم سے درخواست کرونگا، مدارس کے سربراہان اور امام مسجد سے اپیل ہے کہ اگر کوئی مشتبہ شخص آئے تو اس کی رپورٹ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی دہشت گرد کسی ہوٹل یا مکان میں پناہ لیتا ہے تو اس کا ذمہ دار ہوٹل و مکان مالک ہوں گے، تحقیق کے بعد ہوٹل کے کمرے اور مکانات کرائے پر دیئے جائیں، میڈیا بچوں کے گلے کاٹنے والوں کی تشہیر نہ کرے، ان کے انٹرویوز اور نظریہ نہ دکھایا جائے، ملکی سیکیورٹی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ ٹی 20 میچ نہیں، خون جگر جلانا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ موبائل فون سمیں دہشت گردی میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہیں، تمام غیر رجسٹرڈ سمیں ایک ماہ میں بند کردیں گے، ایک خاتون کے انگوٹھے کے نشان پر ایک ہی کمپنی کی 5 سمیں جاری کی گئیں، کیا موبائل کمپنیز کا کوئی آڈٹ سسٹم نہیں، جس کمپنی کی سمیں برآمد ہوئیں اس کیخلاف کارروائی پر غور کررہے ہیں، دہشتگردی میں استعمال سم کی ایف آئی آر کمپنی پر درج ہونی چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved