حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کل دوبارہ ہوں گے

 

اسلام آباد : حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذکرات کل شام کو ہوں گے، عدالتی کمیشن کی تشکیل اور دھاندلی کی تعریف پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے آج اہم رابطہ ہوا، جس میں یہ طے پایا کہ باضابطہ مذاکرات منگل کی شام جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوں گے، مذاکرات میں عدالتی کمیشن کے قیام اور دھاندلی کی تعریف پر بات ہو گی۔

تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر شریک ہوں گے جبکہ حکومت کی نمائندگی اسحاق ڈار اور احسن اقبال کریں گے، مذاکرات میں دونوں جانب سے قانونی ماہرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے دھاندلی کی تعریف پر لچک دکھائی تو پھر پی ٹی آئی بھی ایسا ہی کرے گی، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دھاندلی کی تعریف پر اتفاق رائے ہوگیا تو عدالتی کمشن کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.