وفاق کا دہشت گردی سے متاثر خیبرپختونخوا کو 26 ارب روپے جاری کرنیکا اعلان

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سانحہ پشاور کے شہید حسن زیب کے والدین اور بھائی سے ملاقات کی، کہتے ہیں سانحہ نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا، دہشت گردی سے متاثر ہونے کے باعث خیبر پختونخوا حکومت کو 26 ارب روپے دیں گے، حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔

وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے سانحہ پشاور کے شہید حسن زیب کے والدین اور بھائی سے ملاقات کے دوران کہا کہ پوری قوم سانحہ پر غم زدہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی سے متاثر ہونے کی وجہ سے 26 ارب روپے دے گی۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے تحفظات کا خیر مقدم کرتے ہیں، وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ابھی تک 30 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم کی طرف سے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے شہید کے ورثاء سے تعزیت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.