بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ، سرچ آپریشن جاری

 

سلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی الرٹ جاری کرکے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہےا ور کسی کو بھی ائیر پورٹ کے اندر آنے اور جانے سے روک دیا گیا ہے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ائیرپورٹ اور رن وے کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جو رات بارہ بجے سے جاری ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران ائیرپورٹ کے عملے کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.