پنجاب حکومت وعدے کے باوجود رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی: الطاف حسین

 

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایم کیو ایم پنجاب کے تین رہنما شہید کئے جا چکے ہیں، لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے کسی ایک قاتل کو گرفتار نہیں کیا۔ ایم کیو ایم پنجاب کے رہنماؤں کو دھمکیاں مل رہی ہیں مگر وعدوں کے باوجود حکومت پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اگر پنجاب میں ایم کیو ایم کے کسی ایک کارکن یا رہنما کو خدانخواستہ کوئی نقصان پہنچا تو پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہو گی۔ الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ آپ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ – 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.