محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے اضلاع میں جاری ہے۔ دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ جس کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر تمام فلائٹس آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام کے مطابق لاہورسے شیخوپورہ تک موٹروے بھی شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی۔ نیشنل ہائی وے پر بھی لاہور سے رحیم یارخان تک شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر سے 15 میٹرتک رہ گئی ہے۔ –
Leave a Reply