کراچی : کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق رات گئے گزری کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی کی گئی۔ سرچ آپریشن میں 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، ایس پی گلبرگ چوہدری اسد کے مطابق ملزم حسنین اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ تاجر سے دس لاکھ روپے بھتہ کی رقم وصول کرنے پہنچا۔
Leave a Reply