Breaking News

غداری کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا

 

اسلام آباد  :  آئین شکنی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، زاہد حامد، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ان درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا کے علاوہ خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم بھی موجود تھے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاء کا مؤقف سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ درخواستیں قابل سماعت ہیں اور کیا دیگر افراد کو مقدمے میں ملزم کی حیثیت سے شامل کرنا خصوصی عدالت کے اختیار میں نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو درخواستوں سے متعلق فیصلے تک کام کرنے سے روک دیا ہے ، کیس کی سماعت 3 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو خصوصی عدالت نے استغاثہ کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرقانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کی حیثیت سے شامل کرکے ترمیمی درخواست داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب کیس کی تمام درخواستوں کی مزید سماعت 3 فروری کو ہوگی، سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved