Breaking News

نفاذ شریعت پر مسلمانوں کا خون بہانے والے خارجی ہیں: حافظ سعید

 

ملتان میں قاسم پور کالج میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد غیر ملکی قوتوں کی ایماء پر پاکستانی قوم کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔ یہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں جو غیر ملکی قوتوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد سول اور عسکری قیادت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ حافظ سعید نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنے اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور جو لوگ دہشت گردوں کی برین واشنگ کرکے حملے کر وا رہے ہیں انہیں بھی پوری قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہئے۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved