الطاف حسین کا جامعہ حفصہ کی بچیوں کو والدین کے حوالے کرنیکا مطالبہ

 

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرديا۔

اپنے بیان میں متحدہ کے قائد نے مطالبہ کيا کہ مدرسہ حفصہ ميں والدین سے ملاقات کی اجازت مانگنے پر مظلوم بچیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، متاثرہ بچیوں اور ان کے والدین کے نام ایم کیو ایم کے پاس محفوظ ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مظلوم بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، مقتدر حضرات ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ فوری طور پر یہ مسئلہ بھی حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.