خودکش حملہ کیس، 2 ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف حکم امتناع خارج

 

راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے خودکش حملہ کیس میں ملوث 2 ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف حکم امتناع خارج کردیا اور پھانسی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

راولپنڈی مال روڈ پر واقع بینک کے باہر خود کش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان غلام نبی اور عبدالمالک کو آرمی کورٹ سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان غلام نبی اور عبدالمالک نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف حکم امتناع حاصل کرلیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ظفر اللہ خان خاکوانی نے ڈیٹتھ وارنٹ کیخلاف جاری حکم امتناع کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے حکم امتناع خارج کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.