اسلام آباد : ايبٹ آباد، مری اور فيصل آباد سميت مختلف شہروں میں سرچ آپريشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا گيا، بيشتر افغان باشندے ہيں۔
امن دشمنوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، شہر شہر سرچ آپريشن کئے جارہے ہیں، ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے افغان باشندوں سميت 20 افراد کو حراست ميں لیکر تھانےمنتقل کرديا۔
خوشاب کی وادی سون میں 2 اشتہاريوں اور 7 افغانوں کو ہتھکڑياں لگ گئيں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
مری ميں بھی افغان باشندوں سميت 25 مشکوک افراد سے تفتيش شروع کردی گئی، فيصل آباد ميں پوليس نے 30 مشکوک افراد کو حراست ميں لے ليا، 8 آٹھ اشتہاريوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ گاڑياں بھی برآمد کرلی گئیں۔
Leave a Reply