پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشتخرہ ، شہید آباد اور رنگ روڈ کے اطراف میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور لوگوں کے کوائف چیک کئے گئے ۔ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ اے ایس پی حیات آباد رانا عمر کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ۔ مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، زیر حراست افراد کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔ – 

Leave a Reply