کرسمس تقریبات، لاہور میں گھروں اور گلیوں کی سجاوٹ

 

لاہور : دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، لاہور میں بھی میسحی برادری نے گھروں اور گلیوں کو سجایا ہوا ہے۔

تمام مسیحی برادری کی طرح کرسٹينا کیلئے بھی کرسمس کا تہوار خوشيوں کا پيغام لاتا ہے، اس تہوار کو منانے کیلئے وہ اپنے گھر کو مختلف اشياء سے سجانے ميں لگی ہے۔

مسيحی برادری کے گھر سجاوٹ اور برقی قمقوں سے جگمگا رہے ہيں، ہر گھر ميں کرسمس کی تیاری ميں اہميت کا حامل پائن ٹری بھی روشنيوں ميں رنگا ہے، حضرت عيسيٰ کي پيدائش سے منسوب چرنی کو بھی گھروں کی زينت بنايا گيا ہے۔

گھروں کے علاوہ مسيحی آبادی کی گلياں بھی ميلے کا سماں پيش کررہی ہيں، جہاں کی گئی تزئين و آرائش بڑوں اور بچوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسيحی برادری کی اپنے گھروں اور گلی محلوں کو سجانے کی يہ روايت قابل ديد ہے اور اس تہوار پر اپنی خوشياں مناتے اور بانٹتے ہوئے يہ امن اور بھائی چارے کا پيغام عام کرنے کے خواہاں بھی ہيں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.