Breaking News

آرمی چیف جنرل راحیل سےافغان ہم منصب اورایساف کمانڈرکی ملاقات

 

راول پنڈی  :   افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے راول پنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، دونوں رہ نماؤں نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کی، کہتے ہیں پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہی ہے۔

افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیکیورٹی کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد اور ایساف کمانڈر نے جی ایچ کیو راول پنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی، افغان جنرل اور ایساف کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں تعاون کا یقین دلایا۔

افغان جنرل اور ایساف کمانڈر نے تسلم کیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہی ہے، دونوں رہنماؤں نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آرمی چیف نے کالعدم تحرک طالبان کے خلاف افغان فورسز کے آپریشنز کو سراہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved