Breaking News

آل پارٹیز کانفرنس : فوجی عدالت، انسداد دہشت گردی کونسل کے قیام سمیت مختلف امور پر اتفاق

 

اسلام آباد : حکومت نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حکمت عملی آج ہی فائنل کرنے اور اے پی سی کے فیصلوں پر سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، فوج کے تحت خصوصی ٹریبونلز ، انسداد دہشت گردی کونسل کے قیام سمیت مختلف امور پر اتفاق کرلیا گیا،  پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بھی فوجی عدالتوں کی حمایت کردی۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں آج کوئی فیصلہ کرکے اٹھنا ہے، اتفاق رائے نہ ہوا تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس 10 گھنٹے سے زائد جاری رہا،  جس میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، مشترکہ اعلامیہ تشکیل پاگیا۔

اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حکمت عملی آج ہی فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اے پی سی میں آرمی کے تحت خصوصی ٹریبونلز کے قیام اور مدارس کے نظام میں اصلاحات لانے پر اتفاق کرلیا گیا، اصلاحات کے حوالے سے ایکشن پلان کمیٹی وفاق المدارس سے ملے گی، شرکاء نے انسداد دہشت گردی کونسل کے قیام، کالعدم تنظیموں کو نئے نام سے کام کرنے سے روکنے، انتہائی مطلوب افراد کے نام ریڈ بک میں شامل کرنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر اتفاق کرلیا، حکومت نے فیصلوں پر سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں سے جذباتی مکالمہ ہوا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج اتفاق رائے نہ ہوا تو قوم کو کیا جواب دیں گے، ہمیں آج کوئی فیصلہ کرکے اُٹھنا ہے، اتفاق رائے نہ ہوا تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جراٴت مندانہ فیصلے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم ہیں، شہید بچوں کا لہو آج رنگ لانا چاہئے، فیصلوں سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے، ہماری اجتماعی دانش کی آج آزمائش ہے۔

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت سے مشاورت کرکے آرمی افسران کے تحت ٹریبونلز کی حمایت کردی، پی پی اور اے این پی نے فوجی عدالتوں پر مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved