Breaking News

امریکا نےمجرموں کوپھانسی دیناپاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

 

واشنگٹن   :   امريکا نے مجرموں کی پھانسي پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے ديا، امریکی محکمہ خارجہ کي ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردي کے معاملے پر  پاکستان کے ساتھ  ہرسطح کے رابطے ميں ہيں۔

واشنگٹن ميں نیوز بريفنگ کے دوران امريکي محکمہ خارجہ کي ترجمان ميري ہارف نے کہا کہ مجرموں کو پھانسي دینا پاکستان کا اندروني معاملہ ہے، پشاور حملےکے بعد صدر اور سيکریٹري خارجہ نے وزيراعظم نوازشريف کو فون کيا اور ہر قسم کے تعاون کي پيشکش کي۔

ان کا کہنا تھا کہ امريکا کو ممبئي حملے کے ملزم ذکي الرحمان لکھوي کي ضمانت پر تشويش ہے، پاکستان نے ممبئي حملہ کيس کے ملزمان کو کيفرکردار تک پہنچانےکيلئے ہر ممکن تعاون کاوعدہ کيا تھا، پاکستان کو اس کا وعدہ ياد دلاتے رہيں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved