ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

 

سانحہ پشاور پر مسیحی برادری بھی سوگوار ہے ، ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات انتہائی سادگی سے منائی جا رہی ہیں ۔ اسلام آباد کے ایف ایٹ چرچ میں سانحہ پشاور کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ لاہور کے کیتھڈرل، ایم ایم عالم روڈ چرچ ، نولکھا اور دیگر چرچز میں بھی شہداء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں ۔ کراچی کے ٹرنٹی چرچ سمیت دیگر گرجا گھروں میں سانحہ پشاور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ پشاور کے کوہاٹی چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب سادگی سے منائی گئی ، اس موقع پر شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کوئٹہ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہولی روزری چرچ میں ہوئی جس میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ، اس موقع پر ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ۔ فیصل آباد کے بشپ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں مسیحی برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ملتان کے مختلف گرجا گھروں میں بھی سانحہ پشاور کے حوالے سے دعائیہ تقریبات جاری ہیں ۔ مسیحی برادری نے دہشت گردی کو مل کر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.