Breaking News

وفاق المدارس کا رجسٹریشن نہ کرانیوالے مدارس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

 

اسلام آباد : وفاق المدارس نے وزیراعظم سے مدارس کی رجسٹریشن نہ کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، قاری حنیف جالندھری کہتے ہیں مدارس کیلئے نو گو ایریا کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں، سیاستدان اور سفارتکار جب چاہیں مدارس آسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دینی مدارس سے متعلق جو باتیں کیں وہ حقائق کے برعکس ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کا قانون 2004ء سے موجود ہے تو پھر غلط فہمی کیوں؟، اگر کسی مدرسے کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیراعظم ان افراد کیخلاف ایکشن لیں جو مدارس کو رجسٹرڈ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بینک اکاؤنٹس ہیں جن کا ہر سال آڈٹ ہوتا ہے، ایک طرف مدارس کے اکاؤنٹس نہیں کھولے جاتے اور دوسری جانب فنڈنگ کا الزام عائد کیا جاتا ہے، وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف استعمال ہونیوالی این جی اوز کی فنڈنگ کی بات نہیں کی۔

قاری حنیف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی طرح وزیراعظم مدارس کو بھی اعتماد میں لیں، ہم نے سانحہ پشاور سمیت ہر واقعے کی مذمت کی، ملک میں اب سیاسی انتہاء پسندی چل رہی ہے، جلاؤ گھیراؤ کی باتیں سیاستدان خود کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved