پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو مینڈیٹ دیا ہے اور اب یہ ان کا امتحان ہے۔
پشاورمیں شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا شہید پرنسپل نے خاتون ہونے کے باوجود بہادری کی نئی مثال قائم کی، بڑے سانحے کے باجود پشاور کا حوصلہ بلند ہے، شہری سے مسکراہٹ چھین لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ان کی رہائش گاہ سپریم کورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، غلط بات اگر جرنیل، وزیر یا مشیر بھی کرتا ہے تو قانون کو جوابدہ ہے۔
جماعت اسلامی امیر کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے انکار نہیں لیکن حکومت کو 21 لاکھ طلبہ کی فلاح کیلئے بجٹ بھی رکھنا چاہئے، قومی اعتماد ملنے کے بعد قیام امن کیلئے نواز شریف کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔
Leave a Reply