حیدرآباد میں جیالوں کا مظاہرہ، ناراض کارکن کی خودسوزی کی کوشش

 

حیدر آباد : حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے ناراض کارکن احتجاج پر اتر آئے، جذباتی جیالے نے خود کو آگ لگالی، ساتھیوں نے بچالیا۔

پریس کلب کے سامنے پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں نے پی ایس 49 کے صدر اور جنرل سیکریٹری کیخلاف احتجاج کیا۔ کارکنان کا الزام تھا کہ مذکورہ عہدیدار انہیں نوکریوں اور دیگر معاملات میں نظر انداز کررہے ہیں۔

مظاہرے کے دوران ايک کارکن نے پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش بھی کی جسے دیگر ساتھیوں نے بچالیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.