بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور پنجاب میں دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی

 

اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گہری دھند چھائی رہے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، آج ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا، سب سے کم پارہ اسکردو میں منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے، شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں پروازوں کے اوقات شدید متاثر ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.