دہشت گردی نے ہر زبان بولنے والے کو نقصان پہنچایا، حنیف عباسی

 

راولپنڈی: حلقہ پی پی 14 راولپنڈی کی پختون برادری تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی، حنیف عباسی کہتے ہیں دہشت گردی کے باعث پنجابی، پٹھان، سندھی اور بلوچی سب مارے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے تحریک انصاف چھوڑ کر آنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک دشمن قوتیں، ایٹمی قوت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ملک میں زبان، رنگ، نسل کی سیاست اور فرقہ واریت پھیلائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے باعث پنجابی، پٹھان، سندھی اور بلوچی سب مارے جارہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم کے اقدامات احسن کام ہے، نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں لیکن جب بھی مسلم لیگ نون کی حکومت آئی سازشیں کی گئیں۔

حنیف عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سازشوں کے باوجود ملک میں تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری رہیں گے اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے سے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں ملیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.