کراچی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہارس ٹریڈنگ سے صوبائی حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی متحد سیاسی قوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، پی پی پی متحد سیاسی قوت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں، ہارس ٹریڈنگ سے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
Leave a Reply