کراچی :مومن آباد میں پولیس مقابلہ ، دو دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ اور دستی بم برآمد

 

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بموں کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مومن آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد مارے گئے اور ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.