Breaking News

حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات: ڈیڈلاک برقرار

 

 

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوسکا۔ مذاکراتی ٹیموں کی خفیہ بیٹھک بھی بے کار ہوگئی۔ اگلی ملاقات منگل کو ہوگی۔

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا خفیہ دور بھی بے نتیجہ ختم۔ دھاندلی کی تعریف پر ڈیڈلاک برقرار۔ فریقین کا اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد منگل کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے رکن جہانگیر ترین نے سماء سے خصوصی گفتگو میں خفیہ ملاقات اور ڈیڈلاک کی تصدیق کی ۔

پی ٹی آئی ٹیم نے بنی گالا میں کپتان کو ڈیڈلاک کی وجوہات پر بریفنگ دی۔ جہانگیر ترین نے میڈیا کو بتایا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کپتان کی ٹیم تھکنے والی نہیں۔ لانگ ٹرم میچ بھی کھیل سکتی ہے ، مذاکرات میں جتنا زیادہ وقت لگے گا مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved