راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی، آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور جلد شوال میں بھی زمینی کارروائی شروع کردی جائے گی۔
آپریشن ضرب عضب میں 2 ہزار دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا، 3 افسران سمیت 199 فوجی بھی شہید ہوئے، سانحہ پشاور کا بدلہ لینے کیلئے آپریشن کا دائرہ دشوار گزار علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سیکریٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل (ر) عالم خٹک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتایا کہ پشاور میں اسکول پر حملہ آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جلد ہی شوال اور دیگر دشوار گزار علاقوں میں زمینی آپریشن شروع کیا جارہا ہے، قائمہ کمیٹی کے ارکان کو وزیرستان، سیاچن اور ایل او سی کا دورہ کرایا جائے گا۔
سیکریٹری دفاع کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں اب تک 2006ء دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 افسران سمیت 199 فوج شہید ہوئے، چیئرمین قائمہ کمیٹی روحیل اصغر نے یقین دلایا کہ پوری قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
Leave a Reply