اسلام آباد : امریکی سفیر نے وفاقی وزراء چوہدری نثار اور اسحاق ڈار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، رچرڈ اولسن نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا، پاکستان نے امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگیاں تیز کرنے کی درخواست کردی۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری انتہاء پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتہاء پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور قیادت پوری طرح متحد ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے کولیشن سپورٹ فنڈ اور کیری لوگر بل کے تحت بقایہ جات کا معاملہ اٹھایا اور امریکی اتحادی فنڈ کے واجبات کی ادائیگیاں تیز کرنے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی بحالی پر بڑی رقم خرچ کرے گی۔
امریکی سفیر نے بتایا کہ کانگریس نے توانائی، دہشت گردی کیخلاف جنگ، تعلیم اور صحت کیلئے 532 ملین ڈالر کی امدادی رقم مختص کی ہے۔
Leave a Reply