باکسنگ اکیڈمی : پی ایس بی اور عامر خان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 

لاہور : پنجاب اسپورٹس بورڈ اور عالمی شہرت يافتہ باکسر عامر خان کے درميان مفاہمت کی يادداشت پر دستخط ہوگئے، عامر خان کہتے ہيں کہ پاکستان ميں بہت ٹيلنٹ ہے، يہاں عالمی معيار کی اکيڈمی بنائيں گے۔

لاہور ميں مفاہمت کی يادداشت پر دستخط پنجاب کے وزير کھيل رانا مشہود اور باکسر عامر خان نے کئے، اس موقع پرميڈيا سے گفتگو میں رانا مشہود نے بتايا کہ عامر خان نے کئی ممالک کی پيشکشيں ٹھکرا کر پاکستان کو ترجيح دی، مجوزہ اکيڈمی ميں باکسرز کی ٹريننگ جولائی ميں شروع ہوگی، اسپورٹس يونيورسٹی کا کام بھی تقريباً مکمل ہوچکا ہے۔

عامر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 5 سال میں پاکستان کی باکسنگ میں بہتری لاؤں گا، باکسرز جلد عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنے کے قابل ہوجائیں گے، اکیڈمی کے قیام کے اعلان پر پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.