برطانوی باکسر عامر خان کا دہشت گردی سے متاثرہ پشاور کے اسکول کا دورہ

 

پشاور : سانحے پشاور کا غم برطانوی باکسر عامر خان کو متاثرہ اسکول کھينچ لايا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔

سانحہ پشاور کا غم ایسا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے رہا نہ گيا متاثرہ اسکول پہنچ گئے، شہداء کيلئے فاتحہ  پڑھی، انہوں نے بتايا کہ پاکستان آنے کا واحد مقصد قوم کے بچوں کا غم بانٹنا تھا۔

عامر خان نے آرمی چيف جنرل راحيل شريف سے بھی ملاقات کی، باکسنگ ہيرو عامر خان نے خود کو سپر ہيرو ثابت کيا مگر کچھ قومی ہيروز ايسے بھی ہيں جو سانحے پر افسردہ تو بہت ہوئے مگر بعض وجوہات کی بناء پر پشاور نہ جاسکے۔

قومی ہيروز کے جذبات قابل ستائش ہيں اور اس بات کا ثبوت بھی کہ کھيل کے ميدان ميں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے کھلاڑی دنيا جہاں کہيں بھی ہوں اُن کے دل پاکستانيوں کیلئے دھڑکتے ہيں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.