ملائشین ائیرلائن کا طیارہ لاپتا

 

کولالمپور: انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والا ملایشیا کی نجی ائیر لائن کا جہاز لاپتا ہوگیا۔ روسی اور ملائیشین میڈیا نے طیارے کے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ملائشیا کی ائیرلائن کو ایک سال میں تیسرا بڑا جھٹکا، نجی کمپنی کی پرواز QZ 8501 حادثے کا شکار، بدقسمت طیارے میں ایک سو باسٹھ مسافر سوار تھے۔

ایئر ایشیا کے مطابق طیارے نے صبح سات بج کر چوبیس منٹ پر انڈونیشیا کے  شہر سورابایا سے سنگاپور کے لیے پرواز بھری جسے آٹھ بج کر تیس منٹ تک منزل پر پہنچنا تھا۔ تاہم اڑان بھرنے کے  پینتالیس منٹ بعد ہی طیارے کا رابطہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے افسران کے مطابق ۔۔ لاپتہ ہونے سے قبل طیارے نے مقررہ راستے سے ہٹ کر ایک اور راستے پر جانے کی اجازت طلب کی تھی۔

ملائیشین اور روسی میڈیا نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔  روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ طيارے کاملبہ انڈونيشيا کے بيليٹون جزيرے کے قريب ملا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.