ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، تلاش جاری

 

کوالالمپور : ملائيشيا کے لاپتہ طیارے کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، بدقسمت طیارے میں 162 افراد سوار ہيں اور اس کی تلاش ميں 30 بحری جہازوں کے ساتھ 50 طيارے مصروف ہيں۔

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا سراغ نہ مل سکا، جاوا کے قریب سمندر میں تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا، انڈونیشیا کے 12 جہاز، 3 ہیلی کاپٹر اور 5 فوجی طیارے سرچ مشن میں شامل ہیں۔

ملائشیا کے سی 130، 3 بحری جہاز، سنگاپور کا ایک سی 130 لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم بھی ریسکیو مشن کا حصہ ہے۔

بدقسمت طیارے پر انڈونیشیا کے 155، جنوبی کوریا کے 3، برطانیہ، ملائیشیا اور سنگاپور کا ایک ایک مسافر سوار ہے، سنگاپور ایئرپورٹ پر لاپتہ مسافروں کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہيں اور اپنے پیاروں کیلئے فکرمند ہیں۔

نجی کمپنی کی پرواز کیو زیڈ 8501 گزشتہ روز انڈونيشيا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.