کرائسٹ چرچ : کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 2 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سری لنکا کے ہاتھ کچھ نہ آیا، نہ بلے باز چلے، نہ بولرز نے کمال دکھایا۔ 5 دن کا میچ چوتھے دن ختم ہوگیا، کیویز نے آئی لینڈرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
چوتھے دن کا آغاز سری لنکا نے 293 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور پوری ٹیم 407 رنز پر حوصلہ ہار گئی، کرونا رتنے نے 152 رنز بنائے، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے 4، 4 وکٹیں اڑائیں۔
نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے صرف 105 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
Leave a Reply