Breaking News

سنگین غداری کیس : پرویز مشرف اور ساتھیوں کا ٹرائل روکنے کا تحریری حکم جاری

 

اسلام آباد : اسلام آباد ہائيکورٹ نے سنگين غداری کيس ميں سابق صدر مشرف اور ساتھيوں کیخلاف ٹرائل روکنے کا تحريری حکمنامہ جاری کرديا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تئیس دسمبر کو سابق صدر مشرف، شوکت عزيز، جسٹں (ر) عبدالحميد ڈوگر اور زاہد حامد کی درخواستوں کو تسليم کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے فيصلے کو معطل کرديا تھا، ہائیکورٹ نے پیر کو 4 صحفات پر مشتمل تحريری فيصلہ جاری کردیا جس ميں خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی کارروائی روکنے کا حکم شامل ہے۔

تحريری حکم نامے ميں وفاقی حکومت کو درخواست گزاروں کیخلاف کارروائی سے بھی روک دیا گیا، خصوصی عدالت نے تینوں کو شامل تفتیش کرکے ترمیمی شکایت داخل کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالت عالیہ کے فيصلے ميں لکھا گيا ہے کہ خصوصی عدالت درخواستوں پر حتمی فیصلے تک کارروائی معطل رکھے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ صرف پرویز مشرف کیخلاف کارروائی جاری رکھنا لاحاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved